جمعہ 17 مئی 2024

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ ملتوی کر دیا گیا

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کر دیا گیاہے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ ملتوی کر دیا گیاہے ۔یاد رہے کہ چند دن قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا جس کے بعد تمام افراد کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جس میں مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ، پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا لیکن بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آج پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

Facebook Comments