جمعرات 16 مئی 2024

پی ایس ایل ملتوی،جس ہوٹل میں کھلاڑیوں کو ٹھہرایا گیا وہاں کونسی تقریبات ہوتی رہیں ؟ نجی ٹی وی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن چھ کو ملتوی کر دیاہے ۔

 دھرتی نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شامل تما م کھلاڑیوں کراچی کے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا لیکن وہاں پروٹوکولز کی سخت خلاف ورزی دیکھنے میں آئی جبکہ ہوٹل میں شادی کی نجی تقریبات بھی ہوتی رہیں اور کھلاڑی سمیت دیگر لوگ ایک ہی لفٹ استعمال کرتے رہے ۔ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کے باعث کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں ۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے بائیو سیکیو ر ببل کی خلاف ورزی کی جاتی رہی جبکہ مختلف ٹیمز کے کھلاڑیوں کی فیملیز بھی بائیو سیکیور ببل میں آتی جاتی رہیں ۔

Facebook Comments