جمعرات 16 مئی 2024

پی ایس ایل ملتوی ، فرنچائزز کی جانب سے پی سی بی کو ذمہ دار قرار دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے رد عمل جاری کر دیا

کراچی (دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ میں تصدیق کرتاہوں کہ پاکستان سپر لیگ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیاہے ،دیکھنا ہے کہ غلطی کہاں پر ہوئی ہے، معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی ،ہم اگلی تاریخ میں لیگ کروانے کی ونڈو تلاش کریں گے، ہمارے لیے یہ بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں کرنا تھا وہ ہم نہیں کر سکے۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصدیق کرتاہوں کہ پاکستان سپر لیگ کو نئی تاریخوں تک ملتوی کر دیا گیاہے ، آج کا دن پاکستان کرکٹ سے وابستہ ہر فرد کیلئے کافی مشکل تھا ، ہم نے متعدد ٹورنامنٹ کامیاب سے کروائے ہیں ، موجودہ صورتحال بہت ہی مایوس کن ہے ۔

وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ، اجلا س کب ہوگا؟ اہم خبر آگئی
ان کا کہناتھا کہ ہماری اب پہلی ترجیح یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو صحت مند طور پر واپس گھر بھجوائیں ، ہم مستقبل میں باقی میچز کیلئے ونڈو دیکھ رہے ہیں ، ہمارے لیے یہ بڑی مایوسی کی بات ہے کہ جو ہمیں کرنا تھا وہ ہم نہیں کر سکے ۔ہماری ذمہ داری تھی کہ پلیئرز کی صحت کیلئے بہتری انتظامات کرتے ،ہمیں یقین ہے کہ ایونٹ کے باقی میچز مکمل کر لیے جائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ بائیووسیکیور ایس او پی کا نفاذ کرنا سب کی ذمہ داری ہے ، ہمارے لیے یہ مشکل دن تھا ،سٹیک ہولڈرز اور فرنچائز کے ساتھ مل کر باقی میچز کو ری شیڈول کریں گے ، ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے ۔ہم اگلی تاریخ میں لیگ کروانے کی ونڈو تلاش کریں گے ۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ان کا کہناتھا کہ اعتماد متاثر ہواہے اور دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کیلئے مزید محنت کرنی پڑے گی ،کھلاڑیوں کا کورونا میں مبتلا ہونا ہر کسی کیلئے تشویش کی بات ہے ۔ فرنچائزز کی جانب سے پی سی بی کو ذمہ دار قرار دینے پر وسیم خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نقصان تو سب کا ہواہے ، فرنچائزز کی جانب سے رد عمل آیاہے اوروہ آنا تھا ، فرنچائزز نے بہت پیسہ اور وقت لگایا ہے ، یہ بلیم گیم نہیں ہے ، ابھی بہت سارے جذبات ہیں ،کوئی بھی کام کامیاب اس وقت ہوتاہے جب ہر کوئی ایک پیج پر ہو ۔

Facebook Comments