جمعہ 17 مئی 2024

’ پی سی بی کے نااہل ہونے پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کیونکہ۔۔‘پی ایس ایل ملتوی ہونے پر شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے پر بین الاقوامی شہرت رکھنے والے سابق پاکستانی فاسٹ باولر شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے ہیں اور کھر ی کھری سنا ڈالی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کہ پی سی بی دنیا کا وہ واحد ادارہ ہے جس کے نااہل ہونے پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ، صرف ایک بندہ کام کا ہے اور وہ کہ وسیم خان ہے جو پاکستان کرکٹ کی مدد کرنا چاہتاہے ، وہ منتیں کر کے ٹیموں کو پاکستان بلا رہاہے ، اس کے علاوہ ایک بھی بندہ کام کا نہیں ہے ۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر برس پڑے ہیں اور انہوں نے یوٹیوب پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کر دیا گیاہے جو کہ نہایت ہی بری خبر ہے ، یہ میڈیکل پینل کی ذمہ داری تھی کہ بائیو سیکیور ببل پر عملدرآمد کرواتے، میڈیکل پینل بالکل فلاپ ہو چکاہے ، ان کے خلاف سخت انکوائری کرنا چاہیے ، انہوں نے نہ صرف پاکستان کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ انہوں نے زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا ہے ، میڈیکل پینل نااہل ہونے کی وجہ سے یہ سمجھا ہی نہیں سکے کہ بائیو سیکیو ر ببل ہوتا کیا ہے ۔

 شعیب اختر کا کہناتھا کہ ایسے لوگوں کو میڈیکل پینل میں رکھا گیا جنہیں عام ہسپتال والے نہیں بٹھاتے انہیں آپ نےسی بی میں بٹھایا ہواہے ،سارا کا سارا الزام وسیم خان پر پر دھر دیا گیاہے کہ آپ جا کر جواب دیں، یہ وسیم خان کی ذمہ داری ہے کہ جواب دینا ہے؟ انہیں احسان مانی لائیں ہیں ، وہ خود کہاں ہیں ؟۔

سابق فاسٹ باولر کا کہناتھا کہ پی سی بی دنیا کا وہ واحد ادارہ ہے جس کے نااہل ہونے پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ، صرف ایک بندہ کام کا ہے اور وہ کہ وسیم خان ہے جو پاکستان کرکٹ کی مدد کرنا چاہتاہے ، وہ منتیں کر کے ٹیموں کو پاکستان بلا رہاہے ، اس کے علاوہ ایک بھی بندہ کام کا نہیں ہے ۔میں نے پہلے بھی وسیم خان کو کہا تھا کہ اپنا میڈیکل پینل تبدیل کریں اور کوئی لائق بندے لائیں ، یہ بیس بیس سال سے پاکستان اکیڈمی میں ڈاکٹر بیٹھے ہوئے ہیں ، جن کے پیٹ نکلے ہوئے ہیں ،ان کے پاس کوئی علم نہیں ، یہ عام ٹھیلے والے ڈاکٹر آپ نے پی سی بی میں بٹھائے ہوئے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو اتنی عقل نہیں تھی کہ آپ جا کر ایک ہوٹل ہی پورا بک کروا لیں ، جہاں کھلاڑی ٹھہرے وہاں شادیاں بھی ہو رہی ہیں اور لوگ بھی آ جا رہے ہیں ۔آپ نے ملک کی ساکھ کے ساتھ کھیلاہے ، آپ کے پاس نالائق لوگ ہیں ، چیئرمین پی سی بی کو جواب دینا چاہیے ، میں اعلیٰ عدلیہ سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور انکوائری کروائیں ۔کیوں نہیں ہوٹل پورا بک کروایا گیا ، پوری دنیا میں ہوٹل بند کردیا جاتاہے اس میں کوئی آ اور جا نہیں آ سکتا ،لیکن یہاں پر کوئی گالف کھیلنے جا رہاہے ، تو کوئی بال کٹوارہا ہے ، آپ کو اتنی بھی عقل نہیں ہے کہ بائیو سیکیور ببل کیسے بنانا ہے ۔

 شعیب اختر کا کہناتھا کہ وسیم خان وہ آدمی نہیں ہے جسے ذمہ دار قرار دیا جائے ، وہ پہلے ہی بہت کام دیکھ رہاہے ، کیا انہوں نے ہی سارے کام دیکھنے ہیں ۔اب وسیم خان کو پھنسا یا جارہاہے ، چیئرمین پی سی بی غائب ہیں ، چیئر مین حسن مانی نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ،جب پی سی بی کے پاس نالائق ترین لوگ ہوں گے تو یہ نتائج آئیں گے ۔وسیم خان میرا دوست نہیں ہے لیکن وہ پاکستان کرکٹ بہترکرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔جنہوں نے کبھی ٹیپ بال کی کرکٹ نہیں کروائی وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں ، جنہیں ایکسرے دیکھنے نہیں آتے انہیں ڈاکٹرز رکھا ہواہے ۔

Facebook Comments