جمعرات 16 مئی 2024

ویسٹ انڈیز کے بلے باز کیرون پولارڈ کے ایک اوور میں 6 چھکے، چھکوں کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں

انٹیگا(دھرتی نیوز)ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔

انہوں نے چھ چھکے لگانے کا کارنامہ سری لنکا کے خلاف جاری میچ میں انجام دیا،انہوں نے سپنر اکیلا دھنجیا کے خلاف انجام دیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز ہرشل گبز اور بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 132 رنز کاہدف ویسٹ انڈیز نے 14 ویں اوور میں پورا کیا تھا۔

 

Facebook Comments