جمعہ 17 مئی 2024

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے التوا کی مخالفت کردی، ایسی تجویز دے دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

کراچی (دھرتی نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کو ملتوی کرنے کے بجائے اسے مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل کیا جاسکتا تھا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود انہیں لگتا ہے کہ مقامی اور نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرکے پی ایس ایل کو مکمل کیا جاسکتا تھا۔ پی ایس ایل کا سارا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ موجودہ ٹورنامنٹ باعث تفریح تھا اور پوری دنیا میں کرکٹ کے مداحوں کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع دے رہا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئیں گے۔ ’ اس بات کو یاد رکھیں کہ کورونا اب بھی موجود ہے، برائے مہربانی احتیاط کریں اور اپنوں اور اپنے پیاروں کی صحت کی خاطر ایس او پیز کی پیروی کریں۔‘

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کو ملتوی کردیا ہے۔

 

 

Facebook Comments