بدہ 15 مئی 2024

پی ایس ایل6 کے باقی میچز کب ہونگے؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

لاہور(دھرتی نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے باقی میچز رواں سال مئی کے مہینے میں ہونگے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق بقیہ میچز کے انعقاد کے حوالے سے پی سی بی نے تمام ٹیموں کی فرنچائزز کو آگاہ کردیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں تمام کھلاڑی میچز کے لیے مہیا ہوسکیں گے۔پی سی بی نے تمام فرنچائزز مالکان کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا خدشات کے پیش نظر پی ایس ایل 6 کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments