بدہ 15 مئی 2024

پی ایس ایل کے باقی میچز مئی میں کرانے کی تجویز مگر کس ملک میں؟ ایسی حیران کن خبر آ گئی کہ کھلاڑی بھی یقین نہ کر پائیں

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی شدہ میچز ری شیڈول کرنے کیلئے حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی ہے اور رواں سال مئی میں ہی ان کے انعقاد کی تجویز دی گئی ہے۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل چھ کے بقیہ میچز کو ری شیڈول کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی غرض سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں پی سی بی حکام اور فرنچائز مالکان کے درمیان بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے رواں سال مئی میں میچز کے انعقاد کی تجویز دیتے ہوئے فرنچائز مالکان سے رائے طلب کر لی ہے جبکہ ان میچز کیلئے ترجیحی مقام پاکستان ہی ہے البتہ آخری آپشن کے طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں میچز کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث لیگ کو ملتوی کرنا پڑا جس کے باعث شائقین کرکٹ کیساتھ ساتھ ماہرین کرکٹ اور سابق کرکٹرز بھی غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیور ببل پر عملدرآمد نہ کروانا پی سی بی کی ناکامی ہے جبکہ لیگ ملتوی ہونے سے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچے گا۔

Facebook Comments