بدہ 15 مئی 2024

’کچھ عناصر چاہتے تھے کہ پی ایس ایل دبئی منتقل ہو جائے اور۔۔۔‘ سابق کپتان سلمان بٹ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

 لاہور(دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ کچھ عناصر چاہتے تھے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان سے نکل کر ایک مرتبہ پھر واپس متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہو جائے جس میں ان کے ذاتی مفاد پوشیدہ ہیں۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ اب پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل ہونے کی باتیں بھی ہونے لگی ہیں حالانکہ دیکھا جائے تو وہاں ٹی 10 لیگ اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا انعقاد ہوا اور اس دوران پورا ہوٹل بک تھا جس میں تمام ٹیمیں ٹھہریں اور اس ہوٹل کا پورا سٹاف بھی بائیو سیکیور ببل کا حصہ رہا جس کے باعث کسی بھی مسئلے کے بغیر لیگز کا انعقاد ممکن ہو سکا اور یہی کچھ پاکستان میں بھی کیا جا سکتا تھا، لیکن اگر یو اے ای میں یہ سب کچھ کرنا ہے تو اس پر اضافی اخراجات بھی ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کچھ ذرائع سے ہمیں اس خدشے سے متعلق معلوم ہوا کہ کچھ لوگ پی ایس ایل کو دبئی منتقل کرنا چاہتے ہیں، معلوم نہیں کہ اس کے پیچھے مقصد کیا ہے اور ان خبروں کی کتنی سچائی ہے اور ایسا کون چاہتا ہے لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کوئی ذاتی مفادات کی خاطر ایسا کرنا چاہتا ہے۔

Facebook Comments