جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان کورونا کے خاتمے کیلئے کورونا ویکسین بھارت سے حاصل کر ے گا.

ممبئی (دھرتی نیوز- انٹر نیشنل ڈیسک )بھارت ، پاکستان کو ’ کویکس فسیلیٹی ‘ پروگرام کے تحت انڈیا میں تیار ہونے والی ویکسین فراہم کرے گا ، ’ کویکس فیسلیٹی ‘ کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی کیلئے پوری دنیا میں قائم ہونے والا اتحاد ہے ۔

’دھرتی نیوز ‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان گلوبل فسیلیٹی کے تحت کورونا ویکسین حاصل کرےگا لیکن ابھی تک اس کی تعداد کے حوالے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں ، جبکہ دیگر معاملات کو مکمل ہونے میں کچھ وقت درکار ہو گا لیکن کورونا ویکسین بھارت سے براہ راست پاکستان جائے گی ۔پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ’ آکسفورڈ آیسٹرا زینیکا“کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کیلئے جنوری میں اجازت دی گئی تھی ، یہ پہلی ویکسین ہے جسے استعمال کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

بھارتی ویب سائٹ کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ بھارت اب تک 65 ممالک کو تین کیٹیگریز میں ویکسین فراہم کر چکاہے جو کہ کویکس فسیلیٹی ، مفت اور کمرشل بنیادوں پر فروخت کی گئی ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ریکارڈ ز کے مطابق بھارت اب تک 579 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں سپلائی کر چکاہے جن میں سے 163 لاکھ خوراکیں کویکس فیسلیٹی کے تحت دی گئیں ، 77 لاکھ بطور امداد اور 338 لاکھ خوراکیں کمرشل ڈیلز کے تحت دی گئی ہیں ، سب سے زیادہ ویکسین بنگلہ دیش نے حاصل کی ہے جو کہ 90 لاکھ خوراکیں ہیں ۔

ذرائع نے بتایاہے کہ کچھ ماہ قبل کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے بھارت میں سے ایک ویکسین مینو فیکچرز کی جانب سے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا گیا تھا ، 2019 میں کشیدگی کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت بری طرح متاثر ہوئی تاہم جان بچانے والی ادویات اس سے مستثنیٰ ہیں اور اس کی تجارت ممکن ہے ۔

Facebook Comments