ھفتہ 27 اپریل 2024

کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر اسلام آباد میں نئی پابندیاں عائدکر دی

اسلام آباد(دھرتی نیوز- نیشنل ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نئی پابندیا ںعائد کر کے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ۔

اسلام آباد میں متعلقہ اداروں کی منظوری سے 50 فیصد کام گھر سے کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد ہو گا۔ تمام تجارتی سرگرمیوں پر رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہو گی لیکن ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام پارکس شام 6 بجے کے بعد بند کر دیے جائیں گے جب کہ سینما ہالز اور مزارات پر پابندی برقرار رہے گی۔کھلے مقامات پر تین سو افراد کے اجتماع پر کورونا ایس او پیز کے مطابق اجازت ہو گی۔

Facebook Comments