ھفتہ 27 اپریل 2024

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 26 لاکھ51 ہزار تک جاپہنچیں

نیویارک(ڈھرتی نیوز -انٹر نیشنل ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاکتیں 26 لاکھ51 ہزار تک جاپہنچیں۔

وبا سے برازیل میں مزید2152 ،امریکا1505 ،میکسیکو میں 654 مریض ہلاک ہو گئے جبکہ روس486 ، اٹلی 380 ، پولینڈ351 ، فرانس میں 254 متاثرین چل بسے، عالمی وبا سے جرمنی 230 ،یوکرین230 ،انڈونیشیا180 ،پیرو میں مزید 180 اموات ہوئیں۔

جان لیوا وبا سے برطانیہ 175 ،سپین173 ،بھارت157 ، ہنگری میں 130ہلاکتیں ہوئیں،ترکی میں مزید66 اموات ہوئیں جبکہ 14ہزار941 افرادکورونا سے متاثرہوئے،ایران میں 53 مریضوں نے دم تورااور8ہزار88 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

سعودی عرب میں وبا سے مزید5 اموات اور360 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی،کورونا متاثرین کی عالمی تعداد11 کروڑ96 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے 9 کروڑ62 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments