اتوار 19 مئی 2024

جعلی دستاویزات پر سفر کرنا مسافروں کو مہنگا پڑگیا

جعلی دستاویزات پر سفر کرنا مسافروں کو مہنگا پڑگیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

  اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کاروائیاں کی، اس دوران جعلی سفری دستاویزات پر 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ مسافر چین اور ملائشیا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزمان کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا ہے۔

حال ہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے ویجلینس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر کینیڈا جانے والے افغانی باشندے کو حراست میں لیا تھا۔

خیال رہے جعلی دستاویزات پر گرفتار ہونے والا مذکورہ افغان مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو جا رہا تھا، پی آئی اے کے ویجلینس افسر نے مسافر میر زادہ سے سفری دستاویزات طلب کیے جس کے بعد افسر کو شک ہوا کہ دستاویز جعلی ہیں۔ بعد ازاں ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

Facebook Comments