اتوار 19 مئی 2024

کل سے پنجاب بھر میں فی کلو چینی کتنےروپےمیں ملےگی؟بیرسٹر شہزاد اکبرنے بتا دیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)مشیرداخلہ و احتساب بیرسٹرشہزاداکبرنےکہاہےکہ پنجاب حکومت15روپے فی کلوچینی پرسبسڈی دے رہی ہے، جمعہ (کل) سے صوبے میں85روپے فی کلو چینی ملنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر شہزاداکبر نے کہا کہ عدالت نے متعددبارحکومت کوچینی کی قیمت طے کرنےکاکہا ،اس بارحکومت نے خودچینی کی قیمت مقرر کی ہے،ہم پوری کوشش کریں گے کہ چینی مقررکردہ قیمت میں ملے۔

مشیر داخلہ و احتساب نے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کارروائی کسی کے کہنے پرنہیں کی گئی، کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں کسی کوٹارگٹ کوکیاگیاہو، کسی اپنےسےسوال کرناتکلیف دہ عمل ہوتاہے تاہم یہ تاثر بھی درست نہیں کہ حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے سے سوال نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی ضمن میں ایف بی آرکوپانچ سال کی تحقیقات کرنےکاکہاگیاتھا تین ، چارشوگر ملز نے سٹے لیا ہوا ہے اور دیگرپرٹیکس لگادیاگیاہے،18شوگرملزپرایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے۔مشیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے کہ بلاتفریق احتساب ہو، جس کسی کولگتاہے اسکوٹارگٹ کیاجارہاہے وہ عدالت جائے، سوالات کامطلب یہ نہیں وہ شخص مجرم ثابت ہوگیا۔

Facebook Comments