پیر 20 مئی 2024

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

کراچی (دھرتی نیوز) رمضان المبارک میں جہاں اشیائے ضروریہ مہنگی ہوتی ہیں وہیں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روزے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ ایک لاکھ تین ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونا 428 روپے کے اضافے سے 88 ہزار 305 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 4 ڈالر برھ کر 1747 ڈالر ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یکم رمضان المبارک کو بھی فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا تھا۔

Facebook Comments