جمعہ 26 اپریل 2024

قلندرز کا جارحانہ آغاز، پانچ اوورز میں ففٹی مکمل

قلندرز کا جارحانہ آغاز، پانچ اوورز میں ففٹی مکمل

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ شروع کی تو فخر زمان اور کرس لِن نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں خصوصاً آسٹریلین بلے باز کرس لِن نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور سلطانز کے تمام باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چھکے چوکوں کی بارش کردی۔

دونوں نے اپنی ٹیم کی پانچ اوورز میں نصف سنچری مکمل کرا دی اور قلندرز نے پانچ اوور کے اختتام پر 53رنز بنائے تھے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم پہلے بیٹنگ کرتے اس لیے ہمیں بیٹنگ کی دعوت ملنے پر میں بہت خوش ہوں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

لاہور قلندرز: سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، کرس لِن، بین ڈنک، محمد حفیظ، ڈین ولاس، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، دلبر حسین، عثمان شنواری اور حارث رؤف

ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، جیمز ونس، رلی روسو، خوشدل شاہ، معین علی، ذیشان اشرف، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان

یاد رہے کہ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی۔

Facebook Comments