بدہ 08 مئی 2024

پی ایس ایل 5 میں آج دو بڑے دلچسپ مقابلے ہوں گے

پی ایس ایل 5 میں آج دو بڑے دلچسپ مقابلے ہوں گے

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں آج بھی دو بڑے دلچسپ مقابلے ہوں گے، پہلے کراچی کنگز  اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  آمنے سامنے ہوں گے پھر لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

جب کہ دوسرا میچ  لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز شام سات بجے ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو پہلے میچ میں ہرا کر دو پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں جب کہ قلندرز کو پہلے میچ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو پوائنٹس ہیں، وہ ایونٹ کے دو میچز کھیل چکی ہے جس کے پہلے میچ میں  وہ فاتح قرار پائی جب کہ دوسرے میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ آج ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیلے گی جب کہ پہلے میچ میں اسے گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Facebook Comments