بدہ 08 مئی 2024

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 132 بھارتی، قوم کو شرمناک حرکت کا جواب چاہیے

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 132 بھارتی، قوم کو شرمناک حرکت کا جواب چاہیے
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی مایوس کن افتتاحی تقریب کی گونج ابھی تک سنائی دے رہی ہے اور  اب ٹوئٹر پر ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

چلیں جانتے ہیں کہ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ ٹرینڈ کیوں کر رہا ہے؟

20 فروری کو پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جس کے بعد مداح بے حد مایوس ہوئے تھے۔

بعد ازاں تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی جس میں کسی نے میزبان علی گوڈیل کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے تقریب کی بد انتظامی پر سوالات اٹھائے۔

سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی کہ پی ایس ایل 5 کے اس اہم ترین دن یعنی افتتاحی تقریب کی ذمےداری بھارتی ڈائریکٹر اور ایونٹ پلانر کو دی گئی تھی، اس بات کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے تھے۔

اب حال ہی میں میزبان وقار ذکا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے حیران کُن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ افتتاحی تقریب کی انتظامیہ کے لیے 130 بھارتیوں کو رکھا گیا تھا۔

وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں ایک فہرست دکھائی جس میں پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی انتظامیہ میں 130 بھارتیوں کے نام تھے، وقار نے حکومتِ پاکستان سے سوال کیا کہ اس فہرست کو دیکھیں اور بتائیں جہاں پاکستان میں نوکریاں نہیں ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے، ایسے میں یہ تمام لوگ پاکستان کیوں آئے؟

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر 

وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کشمیر کا واقعہ کیا بھول گئے؟ کشمیر کے لیے آواز اٹھانا چھوڑ دی، اپنے ملک والوں کو کام دینا چھوڑ دیا۔

ویڈیو میں وقار نے کہا کہ بھارت میں ہمارے فنکاروں کو دھکے مار کر نکالا گیا ان کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ خود سوچیں کہ کیا کوئی بھارتی کبھی بھی یہ چاہے گا کہ پاکستان کا کوئی اتنا بڑا ایونٹ مقبول ہو

وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اگر یہ پاکستانی ایونٹ تھا تو اس میں 100 فیصد پاکستانیوں کو کام دینا چاہیے تھا۔

وقار ذکا کی اس ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ پی سی بی جواب دو ٹرینڈ کرنے لگا اور تقریباً 5 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے اس معاملے پر ٹوئٹ کیے جا چکے ہیں۔

تاہم اس معاملے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ کے چند ٹوئٹس

Ahtisham Chaudhary@Ahtiich_989

130+ indians were invited to manage one of the big event in Pakistan. What does it mean? Pakistan can’t manage their own opening ceremonies. What’s going on in our country #PCBJawabDo

View image on TwitterView image on Twitter
See Ahtisham Chaudhary’s other Tweets

احتشام چوہدری نے فہرست کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’130 بھارتیوں کو پاکستان کا اتنا اہم ایونٹ دیا گیا، کیا پاکستانی افتتاحی تقریب نہیں کروا سکتے تھے؟ ہمارے ملک میں یہ کیا ہو رہا ہے‘۔