بدہ 08 مئی 2024

پی ایس ایل: حفیظ کی شاندار بیٹنگ، قلندرز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

پی ایس ایل: حفیظ کی شاندار بیٹنگ، قلندرز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کرمیزبان لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور کرس لین 11 رنز بناکر22 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد آنے والے محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم دوسرے اینڈ پر قلندرز کی وکٹیں گرتی رہیں۔

محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

محمد حفیظ 98 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں تاہم وہ 2 رنز کی کمی سے پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن کی دوسری سنچری نہ بناسکے۔ فخر زمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ محمد موسی اور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Facebook Comments