جمعرات 09 مئی 2024

پی ایس ایل کا نیا گانا، علی ظفر نے پیشگی معافی مانگ لی

پی ایس ایل کا نیا گانا، علی ظفر نے پیشگی معافی مانگ لی

پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا ریلیز کرنے سے قبل ہی مداحوں سے معافی بھی مانگ لی۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے گانے کے بعد مایوس مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ علی ظفر کو دوبارہ گانا گانا چاہیے۔

گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی مایوسی دور کرنے کے لیے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا ریلیز کرنے کی نوید سنائی تھی۔

گزشتہ روز گلوکار کی جانب سے ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے لیے اپنے گانے کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے ’بھائی حاضر ہے‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اسٹوڈیو میں بیٹھے ہیں اور میوزک بھی بج رہا ہے، اس دوران علی ظفر کہتے ہیں ’بھائی آرہا ہے، تیار ہو؟

اب حال ہی میں نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’کم وقت میں گانا ریلیز کرنے جا رہا ہوں، اگر کوئی غلطی ہو تو پیشگی معافی چاہتا ہوں‘۔

راک اسٹار علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ایس ایل 5 کے نئے گانے کے چند بول بھی گنگنائے جو کہ کچھ یوں ہیں، ’جب ہم نکلے تو آندھی آتی ہے‘۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے بعد گلوکار علی عظمت اور علی ظفر آمنے سامنے آگئے تھے۔

 پی ایس ایل 5 کے ترانے ’تیار ہیں‘ میں اپنی آواز شامل کرنے والے گلوکار علی عظمت نے ایک انٹرویو میں علی ظفر کا نام لیے بغیر کہا کہ ’ایک فنکار ہے، انہوں نے گانے کو خراب کرنے کے لیے ایک بلاگرز کا گروپ بنایا، انہیں پیسے دیئے تاکہ وہ گانے کو ناکام کریں اور سوشل میڈیا پر اس کے لیے مہم چلائیں‘۔

اس کے بعد علی ظفر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر طنزیہ ویڈیو شیئر کی کہ ’اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ چل رہا ہے یعنی کوئی ازدواجی مسئلہ یا کوئی سماجی مسئلہ، اگر کاروبار نہیں چل رہا، گانا نہیں چل رہا یا ایونٹ نہیں چلا تو اس کے ذمہ دار آپ نہیں میں ہوں‘۔

Ali Zafar

@AliZafarsays

Zindagi me koi masla ho. #bhaeehazirhai

Embedded video

5,889 people are talking about this

اس کے ساتھ ساتھ نجی ٹی وی کے اینکر نے علی ظفر سے گانے کے لیے ٹوئٹر پر عوامی پول بھی کرایا جہاں تقریباً 70 ہزار افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

پول کے نتائج کے مطابق 82.6 فیصد افراد نے علی ظفر سے پی ایس ایل کے لیے گانا تیار کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

Waseem Badami

@WaseemBadami

علی ظفر کہتے ہیں عوام چاہیں تو میں اپنے طور PSL کا گانا بنانے کو تیار ہوں۔۔
آپ کے خیال میں علی ظفر کو گانا چاہیے؟؟

3,302 people are talking about this

پول کے نتائج آنے کے بعد ہی گزشتہ روز علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کے نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا۔

Facebook Comments