پیر 20 مئی 2024

پی ایس ایل 5: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ

پی ایس ایل 5: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔ میچ جیوسوپر سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

ملتان میں 12 برس بعد ہائی پروفائل میچ

بارہ سال بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رونقیں بحال ہوئی ہیں، شہریوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کا ملتان میں بے صبری سے انتظار تھا— فوٹو: پی ایس ایل

بارہ سال بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رونقیں بحال ہوئی ہیں، شہریوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کا ملتان میں بے صبری سے انتظار تھا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ میچ کیلئے دونوں کیمپس میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے تو ایک میں کامیابی بھی ملی ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں ضرور کامیاب ہوئے لیکن دوسرے میچ میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ہوم گراؤنڈ پر سلطانز اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں۔ اپریل 2008 کے بعد یہ ملتان میں پہلا ہائی پروفائل میچ ہے۔

Facebook Comments