منگل 30 اپریل 2024

مارکیٹ میں ماسک نہ ہوں تو گھر بیٹھے ٹشو سے ماسک تیار کریں

مارکیٹ میں ماسک نہ ہوں تو گھر بیٹھے ٹشو سے ماسک تیار کریں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ماسک کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں ماسک کی کمی واقع ہوگئی ہے لیکن آپ کو اگر مارکیٹ سے ماسک دستیاب نہ ہوتو گھر بیٹھے بھی عام ماسک بنایا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک لڑکی کو ٹشو کے ذریعے ماسک تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Khaleek Kohistani@KohistaniKhalik

Everyone, in Karachi is unable to get mask and have concerns with price, can make masks at their own homes.@RabNBaloch

17 people are talking about this

ماسک تیار کرنے کے لیے ایک معیاری بڑا ٹشو رول لیں اور دو بڑے ربر بینڈ لیں۔

اس کے بعد رول میں سے ایک ٹشو نکالیں جس میں آگے پیچھے بل دیں جیسا ویڈیومیں دکھایا جارہا ہے۔

پھر اس کے دونوں اطراف ربر بینڈ لگا کر اسٹیپلر کردیں اس طرح فوری اور گھر بیٹھے ماسک تیار ہوجائے گا۔

نوٹ: آپ چاہیں تو دو تین ٹشو کو ڈبل کرکے بھی ماسک تیار کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments