واٹس ایپ کے نئے بہترین میسج کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں
واٹس ایپ میں وائس میسج کا آپشن تو کافی عرصے سے موجود ہے جس سے لوگ مختصر آڈیو پیغام اپنے پیاروں کو بھیج سکتے ہیں۔
آڈیو میسج لکھنے کے مقابلے میں زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے اور تحریر کے مقابلے میں جذبات کو زیادہ بہتر طریقے سے لوگوں تک پہنچاتا ہے۔
یہ ایسے افراد کے لیے بھی مددگار ہوتےہ یں جن کے لیے میسج ٹائپ کرنا مشکل ہوتا ہے۔
مگر کئی بار پیغام کو پورا سننے کے لیے وقت نہیں ہوتا اور ایسے افراد کے لیے ہی واٹس ایپ نے خاموشی سے بہترین اضافہ کیا ہے۔
اب واٹس ایپ وائس میسجز کے لیے فاسٹ پلے بیک کا آپشن دستیاب ہے جس کی مدد سے کسی پیغام کو 1.5x یا 2x اسپیڈ سے سنا جاسکتا ہے جبکہ بھیجنے والے کی آواز بھی متاثر نہیں ہوتی۔
ٹیلیگرام میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر واٹس ایپ صارفین کے لیے اسے اب متعارف کرایا گیا ہے۔
Play voice messages 1x, 1.5x or even 2x faster. Your choice. Now available on WhatsApp. pic.twitter.com/UW9vRs5py5
— WhatsApp (@WhatsApp) June 3, 2021
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں۔
اس مقصد کے لیے کسی بھی وائس میسج کو پلے کریں۔
جب میسج پلے ہوجائے گا تو ایک کونے میں 1x کے آئیکون پر کلک کرکے اس کی رفتار کو 1.5 یا 2x کیا جاسکتا ہے۔a
Facebook Comments