ھفتہ 27 اپریل 2024

اگر آپ بھی چارجر سوئچ میں لگا چھوڑ دیتے ہیں تو ایسا کرنے سے ۔۔۔ جانیں وہ اشیاء کون سی ہیں جو آپ کے بجلی کے بل میں دگنا اضافہ کرتی ہیں؟

بجلی کے استعمال کے بنا جدید دور میں رہنا ناممکن ہے مگر پرسکون اور آسائش بھری زندگی گزارنے کے لئے انسان کی نت نئی ایجادات نے اس کو آسانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان آسائش کا عادی بھی بنا دیا ہے۔

اب جب آسائشوں سے بھرپور زندگی گزارنی ہے تو لازم ہے کہ اس کے کئی نقصانات کی بھرپائی بھی کرنی ہوگی، ہماری روز مرہ استعمال میں آنے والی مشینز بجلی کے بل کے اضافے یعنی پریشانی میں اضافے کی وجہ بن گئیں ہیں۔یہ چیزیں ضرورت سےمزیادہ استعمال یا بعض اوقات ہماری غفلت کی وجہ سے بجلی بل میں اضافے کا سبب بنتی ہیں ۔ہماری کونسی غلطیاں ہیں جو بل میں اضافہ کرتی ہیں آئیے جانتے ہیں ۔

الیکٹرک مشینوں کو پاور بورڈ میں لگا کر چھوڑ دینا : ہم بجلی سے چلنے والی مختلف چیزوں کو استعمال کے بعد یونہی پاور بورڈ میں لگا رہنے دیتے ہیں ، جس سے یہ چیزیں اسٹینڈ بائی موڈ پر چلی جاتی ہیں ،بظاہر ہمیں لگتا ہے کہ یہ پاور نہیں لے رہی مگر ایسا نہیں ہوتا دن بھر ےا دیر تک پاور ملتے رہنے کی وجہ سے ایسی چیزیں بل میں اضافے کا سبب بنتی ہیں ۔

ان میں ٹیلی ویژن ، مائیکروویو،کافی میکر ،کمپیوٹر وغیرہ شامل ہیں جنہیں استعمال کے بعد پاور آف کرنا ضروری ہے ۔ حل: تمام ایسی چیزیں جو آپ نے اپنی سہولت کے لئے استعمال کی ہوں مثلا ٹیلی ویژن ، مائیکروویو، کافی میکر ،کمپیوٹر وغیرہ ان کو استعمال کے فوری بعد مکمل طور پر بند کردیں یا تو پاور بٹن بند کردیں یا اسکا تار ہی پاور بورڈ سے نکال دیں۔ زیادہ وولٹیج لینے والی چیزیں : گھریلوں استعمال میں آنے والی بڑی مشینیں وولٹیج بھی زیادہ لیتی ہیں ،ان میں کپڑے دھونے کی مشین ،کپڑے سکھانے کی مشین وغیرہ شامل ہیں ، یہ مشینیں کام تو آسان کردیتی ہیں مگر زیادہ پاور لیتی ہیں جو کہ بجلی کے بل میں اضافے کی وجہ بنتی ہیں ۔ حل : کوشش کریں کہ ہفتے میں ایک بار کپڑے دھوئیں ، اور جتنے کپڑے مشین میں با آسانی دھل سکتے ہیں ایک وقت میں اس میں اتنے ہی کپڑے ڈالیں ورنہ مشین کی کارکردگی پر بھی فرق پڑے گا اور اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے یہ زیادہ بجلی بھی لے گی ۔

اس کے علاوہ کپڑے سکھاتے وقت بھی یہی بات مد نظر رکھیں اور بے جا ہر کپڑا اس میں نہ سکھائیں ۔ بلاضرورت پنکھے اور بلب نہ جلائیں: اگرآپ پورے گھر کو روشن رکھنے کے لئے لائٹ وغیرہ آن چھوڑدیتے ہیں ، اور بلا ضرورت ہر کمرے کے پنکھے بھی کھلے چھوڑ دیتے ہیں تو یہ بھی بجلی کے بل میں اضافے کی ایک وجہ ہے ،اس سے گریز کریں تا کہ بجلی کا بل دیکھ کر آپ کے دماغ روشن نہ ہوں ۔ حل: گھر میں جہاں بیٹھیں یا جہاں کوئی کام کریں صرف اس جگہ کی ہی لائٹ جلائیں،اور کام ختم ہونے پر انہیں بھی بند کردیں کیونکہ یہ چھوٹے چھوٹے احتیاط ہی آپ کے بجلی کو کم کر سکیں ۔ پرانی مشینوں کا استعمال : بجلی سے چلنے والی پرانی مشینوں کا استعمال بھی بجلی کے بل میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے ، جدید دور میں نت نئی ایجادات کے باعث نئی مشینوں میں زیادہ کام جبکہ کم بجلی استعمال ہونے جیسے جدید آپشن متعارف کروا ئے گئے ہیں ۔پرانی واشنگ مشین ،پرانے فریج ،استری اور مائیکروویو بے حد زیادہ وولٹیج لیتے ہیں کیونکہ ان میں تکنیکی خرابیاں بھی ہوتی ہیں جوکہ زرا سی دیر میں ہی آپ کے بجلی کا بل بڑھانے کے لئے اکیلے ہی کافی ہیں ۔ حل: زیادہ پرانیاور استعمال ہوئی چیزوں کو بدلیں اور ماڈیفائیڈ مشینوں کے زریعے اپنا کام بھی آسان بنائیں اور بجلی کی بھی بچت کریں ۔

Facebook Comments