پیر 29 اپریل 2024

پی ایس ایل ، حسن علی نے پچ پر بابراعظم کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ ہر کسی کی ہنسی چھوٹ گئی

ابو ظہبی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی کی پچ پر بابراعظم کے ساتھ کی گئی چھوٹی سی حرکت نے ہر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے جبکہ اس پر میمز بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کنگزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا ، حسن علی گیند کروانے کیلئے دوڑے تو سامنے بیٹنگ پر بابراعظم موجود تھے لیکن بابراعظم کا رومال نیچے گر پڑا جس پر ایمپائر نے گیند کو ڈس مس کر دیا ، ایمپائر کی جانب سے گیند کو ڈس مس کیئے جانے پر بابراعظم بھی تجسس کا شکار ہو گئے اور ادھر ادھر دیکھنے لگے ، حسن علی دوڑتے ہوئے سیدھے بابراعظم کے پاس گئے اور ان کے پیچھے پڑا رومال اٹھا کر ان کی شرٹ کے اندر ڈال دیا اور قہقہ لگا کر ہنستے ہوئے واپس لوٹ آئے ، بابراعظم بھی باولر کی اس حرکت پر مسکرا اٹھے اور انہوں نے ہاتھوں سے گلوز اتار کر رومال کو باہر نکالا اور پیچھے باند ھ لیا ۔سوشل میڈیا پر حسن علی اور بابر اعظم کی ایک تصویر کو پی ایس ایل کا بہترین لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔

Facebook Comments