پیر 29 اپریل 2024

رانا صاحب اس بار تو جیت جاؤ۔۔ پی ایس ایل سے سوشل میڈیا میمز کا حصہ بننے والی 5 شخصیات جو خوب وائرل ہوئیں

پاکستان سپر لیگ ویسے تو ہر لحاظ سے تمام لیگز میں اپنی جگہ بناتے جا رہا ہے، چاہے میڈیا پارٹنر شپ ہو یا پھر ایڈورٹائیزنگ کی ریس، پی ایس ایل تمام لیگز میں کامیاب ہو رہا ہے۔

لیکن ان سب میں کچھ ایسے لوگ بھی مشہور ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے جذباتی انداز سے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ایسے ہی چند لوگوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

رانا فواد:

رانا فواد لاہور قلندرز کے مالک اور لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین ہیں۔ رانا فواد کو ویسے تو بزنس کمیونٹی بخوبی جانتی ہے مگر رانا صاحب اس وقت پاکستان بھر میں مشہور ہو گئے جب سے وہ پی ایس ایل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز وہ ٹیم ہے جو آج تک پی ایس ایل ٹرافی نہیں جیت پائی ہے۔ رانا فواد اپنی ٹیم کے لیے کس حد تک حساس ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے جب لاہور قلندرز کا میچ چل رہا ہو، اور لاہور قلندرز میچ جیت یا ہار رہی ہوتی ہے، دونوں صورتوں میں رانا فواد کے جذبات ان کی ٹیم سے متعلق حساسیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

جب جب لاہور قلندرز میچ جیت رہا ہوتا ہے تو رانا صاحب پھولے نہیں سماتے، جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے اور اپنے انداز میں جشن منانا شروع کر دیتے ہیں۔

اور اگر میچ ہار رہے ہوں تو ان کی افسردگی سے نہ صرف ان کی ٹیم کے سپورٹرز بلکہ مخالف ٹیم کے سپورٹرز بھی پُر نرم ہو جاتے ہیں۔ ان کے اس انداز نے انہیں سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا ہے۔

زینب عباس:

زینب عباس جو کہ پاکستان کی پہلی اسپورٹس جرنلسٹ جو کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کو ہوسٹ کر چکی ہیں۔ پی ایس ایل سے پہلے زینب ایک نجی چینل پر اسپورٹس پروگرام ہوسٹ کرتی تھیں۔ زینب میچ سے پہلے جس بھی کھلاڑی کا انٹرویو کرتیں، وہ ٹیم کھیل سے باہر ہی ہوتی تھی۔ سوشل میڈیا پر زینب کو اس حوالے سے کافی مزاح کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ زینب کی ویسٹ انڈین پلئیر ڈیرن سیمی کے ساتھ بات چیت کافی مشہور ہوئی ہے، ان دونوں کا تفریح بھرا انداز شائقین کافی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے پی ایس ایل کے بعد سے زینب کافی مشہور ہوگئی ہیں اور اب وہ اسکائی اسپورٹس چینل میں بھی ڈیبیو دے کر آچکی ہیں۔

نصیبو لال:

نصیبو لعل کو ویسے تو پنچابی گانوں کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے، لیکن اب سوشل میڈیا صارفین میں بھی نصیبو لعل کافی مشہور ہوگئی ہیں، اور اس کی وجہ نصیبو لعل کا گانا ” گروو میرا” ہے۔ اپنے منفرد گائیکی سے پی ایس ایل کے اس اینتھم کو منفرد بنانے والی نصیبو لعل کہتی ہیں کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ لوگوں نے پی ایس ایل کے اس گانے کو اتنا پسند کیا۔

احمد گوڈیل:

پی ایس ایل سیزن 5 سے مشہور ہونے والے ہوسٹ احمد گوڈیل عام طور اداکار، ہوسٹ اور آر جے ہیں۔ لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے جب انہوں نے پہلی بار پی اسی ایل سیزن 5 کی افتتاحی تقریب کو ہوسٹ کیا تھا۔

ان کے منفرد انداز کی بدولت احمد سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے کوئی انہیں سپورٹ کرتا نظر آیا، تو کوئی احمد کی ہوسٹنگ پر سوال اٹھاتا نظر آیا۔

علی عظمت:

ویسے تو علی عظمت کسی تعارف کے محتاج نہیں لیکن پی ایس ایل سیزن 5 کے اینتھم کی وجہ سے علی عظمت کافی تنقید کی ضد میں آگئے تھے۔ معاملہ اس وقت شدید ہوگیا جب انہوں نے مبینہ طور پر علی ظفر پر اپنے خلاف کیمپین چلانے کا الزام لگایا تھا۔

یہ وہ معاملہ تھا جس نے علی عظمت اور علی ظفر دونوں ایک بار پھر پی ایس ایل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چرچہ میں آگئے تھے۔

یحیٰی حسینی:

یحیٰی حسینی ایک اسپورٹس جرنلسٹ ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک نجی چینل پر پروگرام ہوسٹ کرتے ہیں، یحیٰی بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے ہیں۔ یحیٰی بھی جس ٹیم کے کھلاڑی کا انٹرویو کرتے اگلے دن وہ ٹیم ہار جاتی۔ سوشل میڈیا پر صارفین انہیں مخالف ٹیم کا انٹرویو کرنے پر اصرار کرتے نظر آتے ہیں، تاکہ اپنی ٹیم کو جتوا سکیں۔

Facebook Comments