ھفتہ 11 مئی 2024

بال جا کر سیدھا سر پر لگی اور پھر ۔۔ پی ایس ایل کے دوران ہونے والی چند ایسی لڑائیاں جو آپ کو بھی چونکا دیں گی

کرکٹ میچز میں گرما گرمی ہونا عام بات ہے مگر لیگز میں گرما گرمی مقامی لحاظ سے توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے اس سیزن میں اب تک 2 لڑائیاں ہو چکی ہیں۔

محمد عامر اور افتخار احمد:

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والا میچ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جب محمد عامر اور افتخار احمد کے درمیان ہیٹ مومنٹ دیکھنے کو ملا۔

افتخار احمد نے چوکا مارتے ہی محمد عامر پر کمنٹ پاس کیا جس پر محمد عامر غصے میں آگئے۔ معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ ایمپائر کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا۔

شاہین آفریدی اور سرفراز احمد:

لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا یہ میچ اس وقت سب کی توجہ کا باعث بن گیا جب سرفراز احمد کو شاہین آفریدی کا باؤنسر ہیلمٹ پر لگ گیا۔ باؤنسر لگنے پر سرفراز احمد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حال تو پوچھ لیتے جس پر شاہین آفریدی نے اگلے باؤلر حارث سہیل کو بھی باؤنسر کرانے کا مشورہ دیا۔

Facebook Comments