پیر 29 اپریل 2024

’ٹک ٹاک کو بند کراؤ‘، شاہد آفریدی کا شہزاد رائے سے مطالبہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کیلئے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بند کرنے پر زور دیا ہے۔

حال ہی میں شاہد آفریدی معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے۔

انٹرویو کے دوران اسٹار کرکٹر نے شہزاد رائے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کیلئے آواز اٹھاتے ہو، ٹک ٹاک تو بند کراؤ، یہ کیا بات ہوئی کبھی بند کردیتے ہیں کبھی کھول دیتے ہیں، یہ لوگ کیا کررہے ہیں۔

بوم بوم آفریدی نے گلوکار سے کہا کہ آپ اسلام آباد جارہے ہیں تو وہاں سے یہ ایپ بند کروا کے آئیے گا۔

https://www.instagram.com/p/CSlr10oovaY/?utm_source=ig_web_copy_link

 شاہد آفریدی نے ٹک ٹاک کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے بہت سے دور دراز علاقوں میں تعلیم پہنچی نہیں ہے، انٹرنیٹ پہلے پہنچ گیا ہے، انٹرنیٹ چلانے کیلئے بھی آپ کو تعلیم کی ضرورت ہے۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو لے کر اب تک کتنے ہی واقعات ہوچکے ہیں، لوگوں کو پتا ہی نہیں ہے کہ اسے کیوں استعمال کیا جانا چاہیے، اسے کتنا اور کیسے استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12، 13 سال کے بچوں کے ہاتھوں میں موبائل دیکھ کر حیران ہوجاتا ہوں، میری بیٹی ابھی 19 سال کی ہوئی ہے اب میں نے اسے فون دیا ہے۔

Facebook Comments