منگل 30 اپریل 2024

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ کا پٹرول پمپوں اور گندم اسٹاک کرنے والوں پر چھاپے،کئی گرانفروش دھر لیے بھاری جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ کا پٹرول پمپوں اور گندم اسٹاک کرنے والوں پر چھاپے،کئی گرانفروش دھر لیے بھاری جرمانے

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ کا پٹرول پمپوں اور گندم اسٹاک کرنے والوں پر چھاپے،کئی گرانفروش دھر لیے بھاری جرمانے

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کم پیمانہ اور زیادہ ریٹ پر شمیم پٹرولیم سروس کو دس ہزار روپے جرمانہ گندم اسٹاک کرنے والوں کو وارننگ جاری،خود ساختہ مہنگائی کرنے  والوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ،جہانیاں ( سعید احمد بھٹی ) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ نے فوڈ گرین انسپکٹر جہانیاں محمد عرفان اور فوڈ گرین انسپکٹر ملک قاسم آرائیں سپروائزر اقبال قریشی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جہانیاں مظہر کلیم سپیشل برانچ جہانیاں کے انچارج راؤ لقمان کے ہمراہ ٹھٹھہ صادق آباد رحم آباد موڑ پر اچانک چھاپے مارے کم پیمانے اور زیادہ ریٹ پر پٹرول فروخت کرنے پر شمیم پٹرولیم سروس کو دس ہزار جرمانہ کیا ٹھٹھہ صادق آباد میں کھانے پینے کی اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر طاہر کریانہ سٹور کو پانچ ہزار، جبکہ حق نواز کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ٹھٹھہ صادق آباد کے میڈیکل سٹوروں کو بھی چیک کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ نے جہانیاں پل 132،رحیم آباد موڑ، ٹھٹھہ صادق آباد میں گندم کے اسٹاک چیک کئے اور وارننگ دی کہ فوری طور پر گندم کا اسٹاک سرکاری گندم خریداری سنٹر پر فروخت کیا ورنہ اسٹاک ضبطِ کر کے ذخیرہ اندوزی کے جرم میں مقدمات درج کروا دئیے جائیں گے آخر میں عوامی شکایات پر مشتاقِ سانگی کے سٹوروں میں پڑے چینی اور گھی کے اسٹاک کی جانچ پڑتال کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا اور گندم کی سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے

Facebook Comments