ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان ٹرین سے ٹکراگیا
cسوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان چلتی ٹرین کے آگے سلو موشن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے۔
وہ ویڈیو کیلئے بہترین شاٹ کے چکر میں اتنا قریب چلا گیا کہ ٹرین کے انجن سے ٹکرا کر گر پڑا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کس طرح بے قابو ہر کر گرا اور ٹرین کے پہیوں کے نیچے جاتے جاتے بچا۔
حادثے میں نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے نوجوان کی شناخت عمیر حیات کے نام سے ہوئی ہے جس کو گرفتار کرکے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 325PPC کے تحت 122A1
کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ہری ہور : ٹک ٹاک کا جنون نوجوان معجزانہ طور پر بچ گیا۔ ہری پور ٹرین کے سامنے ٹک ٹاک بنانے والےنوجوان کی غفلت کی انتہا
ہری پور راولپنڈی سےحویلیاں جانے والی ٹرین کےسامنے تک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے نوجوان کی ٹرین سے ٹکر
نوجوان کےسر اور کندھے پر شدید چوٹی آئیں۔
غرق ہوتے ہوتے بچ گیا pic.twitter.com/0NfBQ9iyrv— Shujah khan (@shujah55050) September 16, 2020
Facebook Comments