منگل 30 اپریل 2024

این اے 249 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کس پارٹی سے سیاسی اتحاد کرنے جارہی ہے ؟ اہم خبر آگئی

کراچی (دھرتی نیوز)این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف اور تحریک لبیک میں سیاسی اتحاد ہونے کا امکان ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق این اے 249ضمنی انتخاب الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان میں سیاسی اتحاد کا امکان ہے۔ : پی ٹی آئی کراچی قیادت اور ٹی ایل پی قیادت کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سیٹ فیصل واوڈا کے مستغفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ عام انتخابات میں فیصل واوڈا نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو شکست سے دو چار کیا تھا۔ فاتح امیدوار نے 35 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکے ہارنے والے امیدوار کے حصے میں 34 ہزار سے زائد ووٹ آئے تھے۔ جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار مفتی عابد مبارک نے 23 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

Facebook Comments