منگل 30 اپریل 2024

عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم , بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

پشاور (دھرتی نیوز) مقامی عدالت نے 8 مارچ کو ہونے والے عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پشاور کی ایک مقامی عدالت میں درخواست گزار نے عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف پیش کیا کہ عورت مارچ کے نام پر غیر اسلامی حرکات کی گئیں، اور عورت مارچ منتظمین نے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments