منگل 30 اپریل 2024

وزیر اعظم عمران خان نے یکم اپریل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس یکم اپریل کو طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کو تمام ایس ای اوز کے آڈٹ کی پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس کے وقت اور جگہ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔اجلاس میں ملک کی سیاسی ،اقتصادی صورتحال کا جائزہ اور 22نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین،سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کی سہولت اورپبلک سیکٹراداروں کے سی ای اوز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Facebook Comments