منگل 30 اپریل 2024

اسد عمر سندھ حکومت پر برس پڑے

کراچی(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے سندھ حکومت وفاق کو صوبے کی خدمت نہیں کرنے دیتی۔

سکھر میں کامیاب جوان پروگرام سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم خدمت کرنا چاہتے ہیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اس میں رکاوٹیں ڈالتی ہے۔سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے سندھ کے کئی علاقے تاحال گیس سے محروم ہیں۔ سکھر تا حیدرآباد 306 کلومیٹر موٹر وے جلد تعمیر کیا جائےگا، بجلی اور گیس کی ترسیل بہتر بنانے کا 52 ارب روپے کا منصوبہ اگلے دو سال میں مکمل ہوگا۔

Facebook Comments