منگل 30 اپریل 2024

کراچی ائیر پورٹ قرنطینہ مرکز سے کورونا کا مریض فرار ہوگیا

کراچی (دھرتی نیوز)بیرون ملک سے آئے شہریوں کے لیے ائیر پورٹ پر قائم قرنطینہ مرکز سے دبئی سے آیا ہوا مسافر فرار ہوگیا۔

  دھرتی نیوز کے مطابق گزشتہ روز دبئی سے آنے والی فلائٹ سے کراچی پہنچنے والے پانچ افراد کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھاجس میں سے ایک شخص فرار ہوگیا ہے ،مفرور شخص کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ کورونا کا مریض تھا ۔صوبائی محکمہ صحت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت کے قرنطینہ مرکز سے فرار شخص کورونا کا مریض تھا۔مریض کو ائیر پورٹ کے قریب بھٹائی آباد ہسپتال کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔

Facebook Comments