اتوار 05 مئی 2024

تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے: خواجہ آصف
اسلام آباد (دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کال پر ن لیگ کے تمام 84 ارکانِ قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جدوجہد نقطہ عروج پر پہنچے گی تو ن لیگ کے تمام اراکین قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے
2020-10-09

روز ویلٹ ہوٹل کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا
دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ انتظامیہ نے جاری اپنے بیان میں کہا کہا ’کرونا وبا کی وجہ سے ہوٹل معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا‘۔
2020-10-09

صدارتی آرڈیننس کی شقوں کو پڑھنے سے ڈکٹیٹرشب کا گمان ہوتا ہے :سندھ حکومت
کراچی (دھرتی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی حکومت کے وزراء کے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کی شقوں کو پڑھنے سے ڈکٹیٹرشب کا گمان ہوتا ہے
2020-10-09

خواجہ آصف کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے:علی نواز اعوان
اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈ ی اے امور علی نواز اعوان نے کہاہے کہ پارلیمنٹ سے استعفے دینا نون لیگ کا اپنا فیصلہ ہوگا،خواجہ آصف کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،ان کی اپنی کوئی بنیاد نہیں ،پیپلزپارٹی ان کے کہنے پر کبھی استعفے نہیں دے گی،اپوزیشن کو احتجاج کرنا چاہیے یہ ان کا حق ہے لیکن اس احتجاج سے غریب کا کوئی لینا دینا نہیں۔
2020-10-09

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل :خواتین اگر نوکری کی تلاش میں ہیں تو آج کا دن بحکم اللہ ان کے لئے بے حد مددگار ہوگا۔ آج کاروباری حضرات کے لئے بھی اچھا دن ہے ان کو بڑا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
2020-10-09

سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب کے اختیارات کا استعمال شروع کر دیا
لاہور(دھرتی نیوز) سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب کے اختیارات کا استعمال شروع کر دیا، عمر شیخ نے اختیار ملنے سے پہلے ہی ایس ڈی پی اوز کیخلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔
2020-10-09

انیل کپور فلم میں ایک دن کے چیف منسٹر بنے لیکن یہ لڑکی حقیقت میں ایک دن کی وزیر اعظم بن گئی
ہیلسنکی (دھرتی نیوز) 2001 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’نائک، رئیل ہیرو‘ میں دکھایا گیا تھا کہ اداکار ایک دن کیلئے وزیر اعلیٰ بنتے ہیں اور انقلابی اقدامات کر گزرتے ہیں۔ یہ اب تک ایک فلم کی ہی کہانی تھی لیکن اب حقیقت میں بھی ایسا کام ہوگیا ہے۔ یورپی ملک فن لینڈ میں ایک 16 سالہ لڑکی کو ایک دن کی وزیر اعظم بنایا گیا ہے،
2020-10-08

آپ کی ناف میں کون رہتا ہے؟ سائنسی جواب جان کر حیرت کی انتہا نہ رہے
ناف کی صفائی پر شاید ہی کبھی کسی نے توجہ دی ہو لیکن امریکہ کی نارتھ کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ناف میں پائے جانے والے بیکٹیریا کے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے۔ویب سائٹ دی اٹلانٹک کے مطابق تحقیق کاروں نے 60لوگوں کی ناف سے نمونے لے کر ان کے ٹیسٹ کیے جن کے نتائج میں معلوم ہوا کہ ان لوگوں کی ناف میں مجموع طور پر 2ہزار 368اقسام کے بیکٹیریا موجود تھے اور ان کی تعداد ہزاروں میں تھی۔بیکٹیریا کی ان اقسام میں سے 1ہزار 458اقسام ایسی تھیں جن کے متعلق سائنس پہلے کچھ نہیں جانتی تھی اور ان اقسام کو پہلی بار اس ٹیم نے دریافت کیا۔
2020-10-08

”مچھلی ذبح نہیں کی جاتی، پھر یہ حلال کیسے ہوئی؟“ایسی حقیقت کہ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے
لاہور (دھرتی نیوز) اسلام نے حلال کھانے کا حکم دیتے ہوئے حرام کھانے سے منع کیا ہے اور ایسے جانور کا گوشت استعمال کرنے کا حکم دیا ہے جسے اسلامی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو۔ غیر مسلم ناصرف حرام گوشت استعمال کرتے ہیں بلکہ اسلام کے اس حکم سے متعلق مچھلی کی مثال پیش کرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھاتے ہیں کہ اسے ذبح نہیں کیا جاتا تو پھر یہ کیسے حلال ہو گئی
2020-10-08

مریم نواز”: اب نواز شریف کی آواز ٹی وی پر دکھانے کی ضرورت بھی نہیں ہے “
لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی آواز تو بند کردی لیکن اب نواز شریف کی آواز ٹی وی پر دکھانے کی ضرورت بھی نہیں ہے
2020-10-08