جمعہ 26 اپریل 2024

حالات جیسے بھی ہوں پاک چین دوستی قائم رہے گی:چینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو خط
اسلام آباد(دھرتی نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھاہے۔چینی صدر نے کہا کہ دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں پاک چین دوستی قائم رہے گی۔ نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا
2020-10-08

کویتی پارلیمنٹ کی شیخ مشعل الاحمد کی بطور ولی عہد توثیق
کویت کی پارلیمنٹ نے شیخ مشعل الاحمد کی بطور ولی عہد توثیق کردی، امیر کویت شیخ نواف الصباح نے اپنے بھائی شیخ مشعل الاحمد کو ولی عہد نامزد کیا تھا۔
2020-10-08

پی ڈی ایم کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو پیغام دیں کہ اس حکومت کا خاتمہ بہت قریب ہے۔
2020-10-08

امریکا کی ایران کے مالیاتی شعبہ پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں
امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اقدامات جاری ہیں اور اب واشنگٹن، ایران کے مالیاتی شعبہ پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں کررہا ہے
2020-10-08

وزیر اعظم عمران خان کراچی کے جزائر پر 2 نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے جزائر پر 2 نئے شہر آباد کرنا چاہتے ہیں۔
2020-10-08

ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد کا اساتذہ کے احترام کیلئے تاریخی اقدام
ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ڈاکٹر جمیل نے اساتذہ کے احترام کے لیے تاریخی اقدام کا اعلان کردیا، سپاہی سے لےکر انسپکٹر رینک تک کے افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ اساتذہ کا قوم کا مستقبل بنانے میں بڑا کردار ہوتا ہے، اگر کوئی استاد تھانے میں مسئلہ لیکر آئے تو سب سے پہلے انھیں سیلوٹ کیا جائے۔
2020-10-08

آرمینیائی فوج کی پسپائی، آذربائیجان نے 10 روز میں 26 علاقے فتح کرلیے
آذبائیجان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز سمیر گلئیوف نے کہا ہے کہ آرمینیا نے پہلے جنگ کا آغاز کیا جس کے بعد ہم نے جوابی کارروائی کی، آرمینیائی جارحیت سے اب تک 31 شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، ہم نے گزشتہ 10 روز میں 1 شہر سمیت 26 علاقوں کو فتح کیا ہے۔
2020-10-08

فن لینڈ میں 16 سالہ لڑکی ایک دن کی وزیر اعظم بن گئیں
ہولی وڈ و بولی وڈ فلموں کی طرح یورپی ملک فن لینڈ میں حکومت نے ایک 16 سالہ لڑکی کو محض ایک دن کے لیے علامتی وزیر اعظم کی ذمہ داریاں سونپ کر سب کو حیران کردیا۔
2020-10-08

قومی سلامتی کے سربراہ برطرف، آرمینیا
آرمینیائی حکومت نے آذربائیجان سے جنگ کے دوران ہی اپنے قومی سلامتی کے سربراہ کو برطرف کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیائی حکومت نے اپنے قومی سلامتی سروس کے سربراہ ارگشتی کیارامن کو عہدے سے برخاست کر دیا ہے۔
2020-10-08

انٹر بینک میں ڈالر سستا، جانئے نئی صورتحال
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 163 روپے 72 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔
2020-10-08