ھفتہ 18 مئی 2024

انیل کپور فلم میں ایک دن کے چیف منسٹر بنے لیکن یہ لڑکی حقیقت میں ایک دن کی وزیر اعظم بن گئی

انیل کپور فلم میں ایک دن کے چیف منسٹر بنے لیکن یہ لڑکی حقیقت میں ایک دن کی وزیر اعظم بن گئی

ہیلسنکی (دھرتی نیوز) 2001 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’نائک، رئیل ہیرو‘ میں دکھایا گیا تھا کہ اداکار ایک دن کیلئے وزیر اعلیٰ بنتے ہیں اور انقلابی اقدامات کر گزرتے ہیں۔ یہ اب تک ایک فلم کی ہی کہانی تھی لیکن اب حقیقت میں بھی ایسا کام ہوگیا ہے۔ یورپی ملک فن لینڈ میں ایک 16 سالہ لڑکی کو ایک دن کی وزیر اعظم بنایا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد لڑکیوں کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

فن لینڈ کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ وزیر اعظم سنا مرین کی کرسی ایک دن کیلئے 16 سالہ آوا مرتو نامی لڑکی کے حوالے کی گئی۔ 7 اکتوبر کو آوا نے چیف ایگزیکٹو کے پورے پروٹوکول کے ساتھ خدمات سرانجام دیں ، انہیں میڈیا اور حکام کی جانب سے وہی پروٹوکول دیا گیا جو وزیر اعظم سنا مرین کو دیا جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں 16 سالہ آوا کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں زیادہ مہارت حاصل کرنی چاہیے، انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ٹیکنالوجی کا میدان اُن کے لیے کتنا اہم اور ضروری ہے، لڑکیاں بھی اس شعبے میں لڑکوں کے برابر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

Facebook Comments