ھفتہ 18 مئی 2024

روز ویلٹ ہوٹل کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا

روز ویلٹ ہوٹل کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا

نیویارک / کراچی(دھرتی نیوز) امریکا میں واقع قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی زیر ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ انتظامیہ نے جاری اپنے بیان میں کہا کہا ’کرونا وبا کی وجہ سے ہوٹل معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا‘۔

یاد رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ہوتا تھا جبکہ پاکستان میں اسے اہم اور مہنگا ترین اثاثہ سمجھا جاتا تھا، تحریک انصاف کی حکومت نے ہوٹل کی نجکاری کے بجائے جوائنٹ ونچرکا فیصلہ کیا ہے۔

سنہ 1924سے قائم روز ویلٹ ہوٹل کا شمار امریکا کے تاریخی ہوٹلوں میں ہوتا ہے، یہ ہٹن نیویارک جیسے مہنگے ترین علاقے میں واقع ہے، جسے خریدنے کی پیش کش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کرچکے ہیں۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 1969 میں روز ویلٹ ہوٹل لیز پر حاصل کیا، بعد ازاں 2005 میں اس کی ملکیت حاصل کرلی تھی، اس وقت ہوٹل کی قیمتِ فروخت ایک ارب ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔

Facebook Comments