ھفتہ 18 مئی 2024

خواجہ آصف کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے:علی نواز اعوان

خواجہ آصف کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے:علی نواز اعوان

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈ ی
اے امور  علی نواز اعوان نے  کہاہے کہ پارلیمنٹ سے استعفے دینا نون لیگ کا
اپنا فیصلہ ہوگا،خواجہ آصف کی باتوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،ان کی
اپنی کوئی بنیاد نہیں ،پیپلزپارٹی ان کے کہنے پر کبھی استعفے نہیں دے
گی،اپوزیشن کو احتجاج کرنا چاہیے یہ ان کا حق ہے لیکن اس احتجاج سے غریب کا
کوئی لینا دینا نہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم
کے معاون خصوصی برائے سی ڈ ی اے امور  علی نواز اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ
سے استعفے دینا (ن) لیگ کا اپنا فیصلہ ہوگا،خواجہ آصف کی باتوں کو زیادہ
سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،ان کی اپنی کوئی بنیاد نہیں ہے،پیپلزپارٹی ان کے
کہنے پر کبھی استعفے نہیں دے گی،اپوزیشن کو احتجاج کرنا چاہیے یہ ان کا حق
ہے لیکن اس احتجاج سے غریب کا کوئی لینا دینا نہیں۔انہوں نے صرف سینیٹ
الیکشن نہ کروانے کی بات کی ہے،مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہم اداروں
کے خلاف نہیں،بتایا جائے فوج کے خلاف تقریریں  کس نے کی تھیں؟۔علی نواز
اعوان نے کہا کہ نون لیگ کہتی ہے بم دھماکے نوازشریف نے کئے، سب جانتے ہیں
کہ بم دھماکے کس نے کرائے ؟نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو واپس یہاں آئیں، نون
لیگ والے سب کچھ مافیا کی طرح چلاتے ہیں۔

Facebook Comments