اتوار 05 مئی 2024

ملک بدری سے متعلق بڑا اقدام، کویت
کویت کی وزارت داخلہ نے وزارت خارجی امور سے مدد طلب کرتے ہوئے مختلف جیلوں میں قید مجرمان کو ملک بدر کرنے کی درخواست کی ہے۔ کویتی وزارت داخلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت خارجہ امور مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کو جلد سے جلد ملک بدر کرنے کے عمل میں تعاون کرے۔
2020-10-08

اب تک 24 ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے آغاز سے اب تک 24 ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی تاہم عمرہ کرنے والوں میں سے کسی ایک میں کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
2020-10-08

شیخ مشعال الاحمد الصباح کویت کے نئے ولی عہد مقرر
کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا ولی عہد نامزد کردیا۔ امیر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شیخ مشعال کے انتخاب کوالصباح خاندان کی حمایت حاصل ہے اور اب ملک کی پارلیمنٹ اس کی منظوری دے گی۔
2020-10-08

ہر 16 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ، بھارت
بھارتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں ہر 16 ویں منٹ میں ایک خاتون کہیں نہ کہیں ’ریپ‘ کا شکار بن رہی ہے، جب ملک کی کوئی ایسی ریاست نہیں جہاں خواتین محفوظ ہوں۔ بھارتی اخبارہندوستان ٹائمزکے مطابق ’نیشنل کرائم ریکارڈز بیوروکی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد جاری کیے گئے سال 2019 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک سال میں بھارت میں خواتین پر تشدد اور ریپ کے واقعات میں تقریبا 8 فیصد اضافہ ہوا۔
2020-10-08

دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کونسا ہے؟ جانیے
دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ’پاسپورٹ انڈیکس‘ نے سال 2020 کی فہرست جاری کی جس کے مطابق نیوزی لینڈ نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 70 واں نمبر ہے
2020-10-08

ریحانہ نےمتنازع گانےپرمعافی مانگ لی
امریکی گلوکارہ ریحانہ نے فیشن شو میں متنازع گانا گانے سے متعلق خود پرہونے والی تنقید کے بعد معافی مانگ لی۔ گانے کے بولوں میں اسلامی حدیث شامل کی گئی تھی۔
2020-10-08

انڈونیشیا کی وزیرخارجہ رتنو مرسودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
انڈونیشیا کی وزیرخارجہ رتنو مرسودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی اور افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی وتجارتی تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
2020-10-08

ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل امریکی فوجیوں کے انخلا کا عندیہ دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل امریکی فوجیوں کے انخلا کا عندیہ دے دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرسمس تک افغانستان میں باقی رہ جانے والے فوجیوں کوبھی وطن واپس بلا لینا چاہیے۔
2020-10-08

پیرس ہلٹن: بورڈنگ اسکول میں انتہائی کم عمری میں ذہنی وجسمانی استحصال کا نشانہ بنایا گیا
اداکارہ، معروف ریئلٹی اسٹار، کاروبار خاتون اور اب خواتین کے حقوق کی رہنما بن جانے والی 39 سالہ پیرس ہلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انتہائی کم عمری میں ذہنی و جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پیرس ہلٹن کی جانب سے ریلیز کی گئی دستاویزی فلم میں پہلی بار کئی حیران کن انکشافات کیے گئے، جن میں سے اسکول میں استحصال کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف بھی شامل ہے۔
2020-10-09

کروناویکسین سعودی عرب میں کب دستیاب ہوگی؟ جانیے سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی رپورٹ
سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کروناویکسین کی عالمی منظوری کے بعد ہی مملکت میں ویکسین لائی جائے گی اس سے قبل ممکن نہیں ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ عالمی منطوری ملتے ہی کرونا ویکسین سعودی عرب میں مہیا ہوگی، ویکسین کے کامیاب تجربات کا ہونا بھی ضروری ہے۔
2020-10-09