ھفتہ 18 مئی 2024

مریم نواز”: اب نواز شریف کی آواز ٹی وی پر دکھانے کی ضرورت بھی نہیں ہے “

مریم نواز”: اب نواز شریف کی آواز ٹی وی پر دکھانے کی ضرورت بھی نہیں ہے “

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے
کہا ہے کہ نواز شریف کی آواز تو بند کردی لیکن اب نواز شریف کی آواز ٹی وی
پر دکھانے کی ضرورت بھی نہیں ہے،نواز شریف کا مقدمہ گلی محلوں تک پہنچ چکا
اب نواز شریف کی آواز نہیں رکے گی ۔نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے
ہیں تو ان پر غداری کے مقدمے ہوتے ہیں ،یہ کیسا غدار ہے جس نے بھارت کے
پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو نا
قابل تسخیر بنا یا ،یہ کیسا غدار ہے جس نے جے ایف تھنڈرجنگی جہاز بنا یا
،یہ کیسا غدار ہے جس نے موٹر وے بنائی جہاں جنگی جہاز بھی اڑ سکتے ہیں ،یہ
کیسا غدار ہے جس نے دہشت گردی ختم کی ،جس نے ضرب عضب اور رد الفساد کیا
،کہا جاتا ہے کہ اس کے پیچھے فوج ہے ،جی بالکل اس کے پیچھے فوج ہے لیکن آگے
نواز شریف کھڑا تھا ۔مریم نواز نے کہا کہ یہ کیسا غدار ہے جو فوج کو یہ
نہیں کہتا کہ ہم جنگیں لڑ رہے ہیں آپ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کر سکتے
،جس نے اپنی حکومت کا پیٹ کاٹ کر پیسے دئیے او ر جنگ لڑی۔

Facebook Comments