پیر 06 مئی 2024

پی ڈی ایم کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پی ڈی ایم کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

لاہور
میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سے ملاقات کے دوران بلاول
بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو پیغام دیں کہ اس حکومت کا خاتمہ بہت قریب
ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق جلد نئی منتخب
حکومت قائم ہوگی، عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں، پنجاب کے تفصیلی دورے پر
آرہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ اور ملتان کے جلسوں کو کامیاب بنانے کے لیے جیالے بھرپور شرکت کریں۔

قمر
زمان کائرہ نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے پیپلز پارٹی
پنجاب تیار ہے، حکومت کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کے خلاف جیالے پہلے ہی متحرک ہوچکے
ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مزاحمتی تحریکوں کو کامیاب بنانے کا تجربہ صرف جیالوں کے پاس ہے۔

Facebook Comments