اتوار 05 مئی 2024

ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد کا اساتذہ کے احترام کیلئے تاریخی اقدام

ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد کا اساتذہ کے احترام کیلئے تاریخی اقدام

ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ڈاکٹر جمیل نے اساتذہ کے احترام کے لیے تاریخی اقدام کا اعلان کردیا، سپاہی سے لےکر انسپکٹر رینک تک کے افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ اساتذہ کا قوم کا مستقبل بنانے میں بڑا کردار ہوتا ہے، اگر کوئی استاد تھانے میں مسئلہ لیکر آئے تو سب سے پہلے انھیں سیلوٹ کیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد نے کہا کہ سپاہی سے لے کر انسپکٹر رینک تک
کے افسران اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرینگے، سلیوٹ کے بعد جو بھی مسئلہ ہو اُسے
قانونی راستے سے اولین ترجیح دے کر حل کیا جائے۔

Facebook Comments