پیر 20 مئی 2024

این سی او سی کی صوبوں کو ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(دھرتی نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) نے تمام صوبوں کو انسداد کورونا کے لئے ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرا ور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیرصدارت کورونا صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ مختلف سیکٹرز میں ا یس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا ہے۔

اجلاس میں عید الاضحی کے لئے جاری کئے گئے ایس او پز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔

Facebook Comments