پیر 20 مئی 2024

بلاول دل کا جانی ہے اس کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلا جیتے گا اور اگلے الیکشن میں بھی قوم عمران خان کوووٹ دے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں کامیابی حاصل کرےگی، آزاد کشمیر انتخابی مہم میں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، عمران خان کشمیر جارہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔

پاک افغان بارڈر کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں۔ 70 سال میں پاکستان میں داخل ہونے والے پچاس ہزارافراد کا کوئی اتا پتہ نہیں ، وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغان جعلی کارڈ رکھنے والے پکڑے ہیں، اگر کسی کا ویزہ ختم ہوجائے ت ووزارت داخلہ سے رابطہ کرسکتے ہیں، تمام ویزا آن لائن کردیا گیا ہے۔

جوپاکستانی مڈل ایسٹ ،سعودیہ جانا چاہتے تھے وہ طورخم بارڈرپر ہیں، این سی اوسی کے مشورے پر طورخم بارڈر پاکستانیوں کے لیے کھول رہے ہیں۔افغانستان میں کووڈ کا بہت زیادہ مسئلہ ہے۔ بارڈر ان کیلئےکھولا جائے گا جنہوں نے ویکسین کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تحریک لبیک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کا فیصلہ اس ہفتے کابینہ میں چلا جائے گا، ٹی ایل پی رپورٹ اس کابینہ میٹنگ میں بھیج رہے ہیں

شیخ رشید نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے متعلق کہا کہ بلاول دل کا جانی ہے اس کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا ، اگلے الیکشن میں بھی عمران خان کوقوم ووٹ دے گی، اس کے لیے ہمیں اپنی پر فارمنس مزید بہترکرنا ہوگی۔ منشیات کی سپلائی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے جارہے ہیں، اسلام آباد میں منشیات کا بڑا زور ہے، پاکستان سے منشیات باہرنہیں جارہی جتنی باہرسے آرہی ہے میڈیسن، کیپسول سب باہرسے آرہے ہیں۔

Facebook Comments