جمعرات 09 مئی 2024

’حکومت گرانے کےلئے بننے والا اپوزیشن اتحاد اپنے بوجھ سے خود گر چکا ‘عثمان بزدار پی ڈی ایم پر برس پڑے

لاہور(دھرتی نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)کاشیرازہ بکھر چکاہے،حکومت گرانےکیلئےبننےوالااپوزیشن کااتحاداپنےبوجھ سےخودگرچکا ہے ، پی ڈی ایم والے حکومت گرانےکادعوی توکرتےرہےلیکن حکومت پہلےسےزیادہ مضبوط ہے،دوسری طرف پی ڈی ایم والےایک دوسرے کےدست و گریبان ہیں،چند ماہ کیلئےبننےوالایہ اتحادپاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اور نالائق ترین اتحاد ثابت ہواہے،پی ڈی ایم کےمردہ جسم میں جان ڈالنےکی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی،مسترد شدہ عناصرکےبہروپ قوم دیکھ چکی ہے اور عوام اس ٹولے کے ڈرامے کو بخوبی جانتے ہیں 

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہا کہ قوم کو وزیر اعظم عمران خان کی جرات مند اور غیر متزلزل قیادت پر پورا اعتماد ہے،اپوزیشن کا پورا ٹولہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتداری اور ایماندار ی کے سامنے کوئی سیاسی حیثیت نہیں رکھتا ،تحریک انصاف کی حکومت نے چوروں اور لٹیروں کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے،سابق ادوار میں سیاست کو ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے استعمال کیا گیااورسابق حکمرانوں نے قومی وسائل میں خیانت کر کے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا،عوام بنیادی ضروریات کو ترستے رہے اور سابق حکمرانوں کے بینک بیلنس بڑھتے رہے،ٹھیکوں اور منصوبوں میں کمیشن کھائے گئے اورکک بیکس لی گئیں، ماضی کے کرپٹ دور میں ہر روز نیا سکینڈل سامنے آتا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ کئی برس تک حکمرانی کرنے والے خاندانوں کی اپنی حالت بدل گئی لیکن عوام کے حالات نہیں بدلے ، وزیر اعظم عمران خان نے پہلی بار مافیا پر ہاتھ ڈال کر بااثرشخصیات کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیااوراب نئے پاکستان میں لوٹ مار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،ملک کو آگے لے جانے کے لئے قوم پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت کے ساتھ کھڑی ہے ۔

Facebook Comments