جمعرات 09 مئی 2024

کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انڈر 19کی ٹیم امریکہ جائے یا۔۔۔ شیخ رشید کا بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بڑا دعویٰ

راولپنڈی (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ سے کوئی خطر ہ نہیں اور نہ کوئی فرق پڑے گا، انڈر 19کی ٹیم امریکہ ایک بار جائے یا تین با ر جائے وزیرا عظم عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اورافغانستان میں امن کے خو اہش مندہیں،افغانستان کے لوگ جوفیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا،اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہو نے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خودامن کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستا ن ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ختم ہوچکی ہے،عمران خان نے آزادکشمیرکاکیس اقوام متحدہ سمیت دنیامیں اٹھایا، آزادکشمیرالیکشن کے بعداپوزیشن اورحکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، عمران خان کےساتھ آزادکشمیرانتخابی مہم پرجاو¿ں گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں نالہ لائی منصوبہ 3 سال میں مکمل ہورہاہے،5 اگست کاقانون واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

Facebook Comments