پیر 20 مئی 2024

سعد رضوی رہا ہونگے یا نہیں؟ پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی

لاہور(دھرتی نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعد رضوی کی نظر بندی میں 90روز تک کی توسیع کی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نظر بندی کے دوران سعد رضوی کوٹ لکھپت جیل میں ہی بند رہینگے۔عدالت نے چند روز قبل ان کی نظر بندی میں توسیع میں مزید اضافے سے انکار کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔جس کے پیش نظر آج سعدر ضوی کی رہائی متوقع تھی ان کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر ان کا استقبال کرنے پہنچی تھی۔

Facebook Comments