اتوار 19 مئی 2024

پاکستان میں آج کہاں بارش اور کہاں سو رج کا پارہ ہائی ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

لاہور (دھرتی نیوز ) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالا، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں بادل برسنے امکان ہے ، نارووال، گجرات، سرگودھا، خوشاب، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ساہیوال کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک موسم رہنے کے ساتھ آندھی اور گرد ٓلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments